ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منہاج القرآن کے کارکنوں پر حملہ کھلی بربریت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دوسرے ضیاالحق کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، پنجاب حکومت کے یہ اعمال مارشل لا کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، یہ جمہوریت نہیں بلکہ ن لیگ کی ڈیکٹیٹر حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ کے گھر کے قریب ہی پنجاب پولیس کی کاروائی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن تو طالبان نواز مدارس کیخلاف ہونا چاہیے، جو دہشت گردی کا اصل مرکز ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن کے کارکنوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی ظلم کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، اس سے جمہوریت کی پتڑی ڈی ریل ہو سکتی ہے۔
.......
/169