17 جون 2014 - 10:50
ایرانی بحریہ کی دوسری کانفرنس کے انعقاد کااعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران کے جنوب میں مکران کے ساحلوں کی ترقی اور بحری طاقت کے زیرعنوان دوسری کانفرنس منعقد کی جائے گي۔

ابنا: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے شہر چابھار میں کہا کہ یہ کانفرنس اس ہفتے منگل اور بدھ کو ہوگي۔ انہوں نے مکران کے ساحلی علاقے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تقریبا ایک تہائي سرحدیں آبی ہیں اور ان میں سے تقریبا آٹھ سو کلومیٹر آبی سرحدیں ملک کے شمال میں اور دوہزار کلومیٹر خلیج فارس اور سواحل مکران یعنی ملک کے جنوبی حصے میں واقع ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے سربراہ نے کہا کہ سواحل مکران براہ راست طریقے سے بین الاقوامی سمندر سے متصل ہیں اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کئےجاسکتے ہیں۔

.......

/169