ابنا: عراق کے شمالی شہر موصل میں قائم ترکی کے قونصل خانے پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر کے قونصل جنرل سمیت 48 افراد کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی حصے میں وہابی دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران وہابی دہشت گردوں نے موصل، صلاح الدین اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے علاقوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تازہ کارروائی میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے ترکی قونصل خانے پر چڑھائی کرتے ہوئے قونصل جنرل سمیت 3 بچوں اور ترک اسپیشل فورسز کے کمانڈوز کو یرغمال بنا لیا۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی وزیراعظم رجب طیب اردوان نے عراق میں قونصل خانے پرعسکریت پسندوں کے قبضے کے فوری بعد ہنگامی اجلاس طلب کرکے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
.......
/169