12 جون 2014 - 09:40
عراق، داعش کے خلاف کاروائی کے لئے فوج روانہ

باخبر عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کی ایک بڑا دستہ کمانڈر ابو ولید کی قیادت میں موصل شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ابنا: سیکورٹی ذرائع نے سومريہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ فوجی دستہ بریگیڈیر جنرل ابو ولید کی قیادت میں موصل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو ولید نے موصل کو آزاد کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل ابو ولید نے نینوا کو دہشت گرد تنظیم سے آزاد کرانے کی مہم کی قیادت کی تھی۔
دوسری طرف دہشت گردوں نے موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر حملہ کرکے کاونسلر سمیت 24 افراد کا اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے اہلکاروں کی آزادی کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

.......

/169