9 جون 2014 - 20:19
امریکہ میں فائرنگ، ۳ پولیس اہلکار سمیت ۳ ہلاک

امریکا میں ایک خاتون اور مرد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد کو ہلاک کردیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا میں ایک خاتون اور مرد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد کو ہلاک کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص اور خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دونوں حملہ آور قریبی شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے اور ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور جس کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ امریکہ میں سماجی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں اسلحہ کی آزادانہ خرید و فروخت اور آزادانہ حمل و نقل، ہتھیاروں کے بے جا استعمال کی اصلی وجہ ہے اور اس حوالے سے امریکہ میں موثر قانون بھی موجود نہیں ہے اور امریکی کانگریس بھی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز