7 جون 2014 - 11:12
ممبئی میں امام خمینی کے افکار پر مبنی کتاب کی رونمائی

ہندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئي میں امام خمینی قدس سرہ کے افکار ونظریات پر کتاب شایع ہوئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہر ممبئي میں امام خمینی قدس سرہ کی پچیسویں برسی کے موقع پر آپ کے افکار و نظریات کے بارے میں کتاب کی رونمائي ہوئي۔ یہ کتاب امام خمینی کے بارے میں ہندوستانی دانشوروں کے مضامین پر مشتمل ہے۔ ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر نے کہا کہ یہ کتاب دراصل امام خمینی کے بارے میں ہندوستانی دانشوروں کے مقالات کا چھوٹا سا نمونہ ہے۔ یہ کتاب الھدی پبلیکیشن نے ایرانی کلچرل ہاؤس کے تعاون سے شائع کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲ 

لیبلز