ابنا: رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ قرآن کریم کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں قرآن مجیدکی تلاوت کو خاص آداب کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان آداب کی رعایت کے بغیر انسان کے لئے فتوحات کا تصور ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تلاوت کرنے والا بھی خداوند عالم کے نزدیک خاص منزلت رکھتا ہے اور اس منزلت ميں، ہربار قرآن کی تلاوت سے اضافہ ہوتا جاتاہے ۔ واضح رہے کہ قرآن کریم کے یہ بین الاقوامی مقابلے کل سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگئے جس میں دنیا کے 75 ملکوں کے 98 قرآن کےقاریوں اور حافظوں نے شرکت کی ۔
.......
/169