28 مئی 2014 - 11:32
دبئي میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

دبئی میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کےمطابق دبئی میں منگل کوآنے والے زلزلےکی شدت ری ایکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ دو تھی۔
مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح نو بج کرپندرہ منٹ پر محسوس کئے گئے جس کےباعث لوگ گھبرا کر اپنےگھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث بہت سی عمارتيں خالی کرا لی گئيں جبکہ سیکورٹی فورس کو بھی طلب کرلیا گیا تاہم اس زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲