ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے نامور شیعہ رہنما حجت الاسلام سید مقتدی الصدر نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے ہیں اور وہ درس و تدریس پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مقتدی الصدر نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان اس لئے کیا ہے کیونکہ ان کے باپ ایک مرجع تقلید تھے وہ خود بھی ایک طویل مدت تک درس و تدریس کے بعد اپنی مرجعیت کا اعلان کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے درس و تدریس کے اعلان کے ساتھ ہی اپنی مرجعیت کی جانب پہلا قدم رکھا ہے۔ لیکن اس وقت وہ ایران اور عراق میں بزرگ علماء کی موجودگی میں اپنی مرجعیت کے اعلان کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
.....
/169