21 مئی 2014 - 09:20
افغانستان، عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کے امکانات روشن

نیٹو نے افغانستان کے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ابنا: امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے ہی نیٹو کے تجزيوں سے پتہ چلتا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کو غیرمعمولی ووٹ حاصل ہوں گے اور وہ کامیاب ہوں گے۔ نیٹو کےتجزیوں کے مطابق عبداللہ عبداللہ بیس میں سے چودہ صوبوں میں پہلے نمبر پر تھے جب کہ انھوں نے اٹھارہ فیصد ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ افغان انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ کوپینتالیس فیصد یعنی دوملین نولاکھ بہترہزارووٹ حاصل ہوئے جب کہ اشرف غنی احمدزئی کو اکتیس فیصد یعنی دوملین چوراسی ہزارپانچ سوسینتالیس فیصد ووٹ ملے جس کے باعث انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔

.......

/169