ابنا: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سچل رینجرز ہیڈکوارٹرکے قریب دھماکے میں5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب ایک بیکری کے باہر دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔
.......
/169