ابنا: شہر بندر آستارا کے امام جمعہ حجت الاسلام کاظم حافظ نیا نے آیت اللہ بہجت کے یوم وفات کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آیت اللہ بہجت ہمیشہ خدا کی یاد میں رہتے تھے وہ کبھی بھی خدا کی یاد سے غافل نہیں رہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا آیت اللہ بہجت احکام خداوندی کی اطاعت کو خوشبختی حاصل کرنے کا راستہ قرار دیتے تھے۔ انہوں نے کہا اگر ہم بھی دنیا اور آخرت کی خوشبختی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو احکام خداوندی کی اطاعت کرتے ہوئے خدا کی خوشنودی کیلئے عمر بسر کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا آیت اللہ بہجت کی اوصاف بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے زمانے کے نامور علماء سے استفادہ کرکے اخلاق، عرفان اور علم و عمل میں عظیم مرتبہ حاصل کیا تھا۔
حجت الاسلام حافظ نیا نے کہا زہد، تقوا اور انکساری میں اپنی مثال آپ تھے اور اس عالم ربانی کی کلام صالح اور خدا ترس افراد کیلئے ہدایت اور رہنمائی تھی۔ انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آیت اللہ بہجت کی شخصیت سے دوسروں کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا موجودہ نسل کو اس عالم ربانی کی شخصیت سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔ حجت الاسلام حافظ نیا نے آخر میں کہا آیت اللہ بہجت فومنی صوبہ گیلان کے لوگوں کیلئے باعث افتخار تھے۔
.....
/169