ابنا: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے سلووینیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس كانفرنس میں کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ، سلووینیا کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کی حمایت کرتی ہے . انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران اور سلووینیا کے تعلقات بہت قدیمی ہیں ، کہا کہ سلووینیا کے اسپیکر سے ملاقات میں پارلیمانی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے موضوعات کے بارے میں بات چیت ہوئی .
انہوں نے واضح کیا کہ تعاون کے لیے ایران اور سلووینیا کے درمیان بہت زیادہ امکانات موجود ہیں اور اس سلسلے میں فائدے مند مشورے دئے گئے ہیں۔
سلووینیا کے اسپیکر نے بھی اس پریس كانفرنس میں تمام علاقوں میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا.
.......
/169