اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر حمص کا قدیمی حصہ یعنی ’’اولڈ حمص‘‘ شامی افواج کے ذریعے دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگیا۔ شامی فوج کی مسلسل کئی مہینوں کی کاوشیں آج رنگ لائیں اور حمص تکفیری دھشتگردوں کے نجس وجود سے پاک ہو گیا۔ لوگوں نے شامی فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور بشار الاسد کی تصویریں ہاتھوں میں لے کر موجودہ حکومت کے حق میں نعرے بلند کئے۔ شام کی حکومت کے حق میں یہ ریلیاں مختلف علاقوں منجملہ شہر طرطوس اور شیخ بدر میں نکالی گئیں۔ نیز مختلف علاقوں میں لوگوں اور حکومت کے اعلی عہدہ داروں نیز بڑے بڑے افسروں، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے جشن منائے۔






ادھر شہر حمص سے جنگ کے دوران بھاگے ہوئے لوگوں نے اپنے وطن واپس آنا شروع کر دیا ہے اور اپنے گھروں میں زندگی کی دوبارہ امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔
المنار ٹی وی چینل کے مطابق حمص کے دھشتگردوں سے پاک ہو جانے کے بعد لوگوں نے واپس آنا شروع کر دیا ہے۔
حمص کے رہنے والے ایک شخص کا کہنا ہے: ہم بہت خوش ہیں کہ اپنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں ہم ان کھنڈروں کو دوبارہ آباد کریں گے ہم اپنی ہمت سے اس شہر کو آباد کریں گے۔ ہم تین سال سے دربدر تھے ہمیں ویران کر دیا گیا لیکن الحمد للہ آج ہم واپس آ گئے ہیں۔
ایک اور شخص کا کہنا تھا: شام کی فوج کی محنتوں سے ہمیں اپنے گھر دوبارہ نصیب ہوئے ہیں۔ ہم اپنے ملک کو خدا کی مدد سے دوبارہ بنائیں گے۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲