8 مئی 2014 - 11:22
شام کی حکومت قومی آشتی کی حمایت کرتی ہے، بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کی حکومت، شام کے تمام علاقوں میں قومی آشتی کے عمل کی حمایت کرتی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق کے مضافات کی کئی اہم اور معروف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت، شام سے خونریزی کے خاتمے کی خواہاں رہی ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ اغیار، کبھی شام میں امن کے خواہاں نہیں رہے ہیں، پورے ملک میں قومی آشتی کے عمل کی حمایت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کا پرامن حل، شامی عوام کے مفاد میں ہے۔ شام کے صدر بشار اسد نے ان شخصیات کی قدردانی بھی کی جو شام میں قیام امن کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔

.......

/169