5 مئی 2014 - 13:51
ایران کی علمی میدان میں علاقے کے ممالک پر سبقت

ایران کی جوہری توانائي کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، علمی مضامین اور مقالے تحریر کرنے کے لحاظ سے دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے جبکہ ایشیاء میں بھی دوسرے ملکوں پر اسے سبقت حاصل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اخبار جمہوری اسلامی کی آج کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوہری توانائي کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے، اسلامی جمہوریۂ ایران کی سائنس اکیڈمی میں  ایران اور آسٹریا کی سائنس اکیڈمیوں کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ آسٹریا کی سائنس اکیڈمی کے وفد کی ایران آمد، تمام شعبوں میں مزید تعاون کے سلسلے میں کارساز واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے چالیس لاکھ سے زیادہ اسٹوڈنٹس اس لحاظ سے مغربی ایشیاء میں پیش پیش ہیں اسی طرح وہ علمی وسائنسی مضامین اور مقالے تحریر کرنے ميں بھی دنیا میں اعلی مقام و منزلت کے حامل ہیں۔ اسلامی جمہوریۂ ایران اور آسٹریا نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے دائرے میں سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲