5 مئی 2014 - 12:25
پاکستان نے دو سعودی دہشت گردوں کو سعودی حکومت کے حوالے کردیا ہے

پاکستانی حکومت نے سعودی عرب کی درخواست پر پاکستان میں موجود سعودی عرب کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سعودی عرب کے حوالے کردیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے سعودی عرب کی درخواست پر پاکستان میں موجود سعودی عرب کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سعودی عرب کے حوالے کردیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کرکے واپس بھجوادیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عادل فلیح العنزی اور باسم محمد حامد الجہنی نامی دو سعودی دہشت گردوں کو پاکستان سے گرفتار کرنے کے بعد وطن لایا گیا ہے۔ ان دونوں افراد کو بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے ساتھ ملکی پالیسی کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں مشتبہ افراد کو پاکستان کے کس شہر سے گرفتار کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ڈیڑھ ارب ڈآلر کے تحفہ کے بعد پاکستانی حکومت سعودی عرب کا ہر فرمان انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

.....

/169