ابنا: عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو دہشت گرد گروہوں کا بہترین جواب قرار دیا اور عراق کی سکورٹی فورسیز سے ووٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے غیرملکی حامی ،عراق میں امن واستحکام اور پیشرفت دیکھنا نہیں چاہتے لیکن عراق کے عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دہشت گردوں اور ملک کے بدخواہ عناصر کو ٹھوس جواب دیں اور اپنی سرنوشت کا تعین کریں ۔ دوسری جانب العراقيہ ٹيلي ويژن چينل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عام انتخابات ميں حق رائے دہي رکھنے والوں ميں آدھي تعداد خواتين کي ہے کہا کہ چونکہ اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون اميدواروں کي تعداد بھي پہلے کے مقابلے ميں خاصي زيادہ ہے اس لئے ملک کي ووٹرخواتين بھي کافي پرجوش نظر آرہي ہيں -عراق کي وزير مملکت برائے امور خواتين ابتہال کامد الزيدي نے اس بار کے عام انتخابات ميں خاتون اميدواروں کي وسيع شرکت کے بارے ميں کہا کہ خواتين کي يہ مشارکت اس بات کو ثابت کرتي ہے کہ وہ ملک کے سياسي معاملات ميں پوري طرح حصہ لے رہي ہيں –الزيدي نے خواتين کي سياسي ميدان ميں وسيع شرکت کو عراق کا ايک اہم موضوع قرارديا اور کہا کہ ملک کي حساس صورتحال کے پيش نظر موجودہ عام انتخابات ميں عراقي عوام خاص طور پر خواتين کي وسيع شرکت عراقي عوام کے لئے بہت ہي اہميت رکھتي ہے –عراق ميں عام انتخابات کے لئے پولنگ آج تيس اپريل کو ہوگي جس کے لئے سیاسی جماعتوں کے الگ الگ چھتیس سیاسی اتحاد اور دھڑوں نے اپنے اميدوار کھڑے کئے ہيں –عام انتخابات کے موقع پر ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کا مقابلہ کرنے کے لئے سيکورٹي کے انتظامات انتہائي سخت کرديئے گئے ہيں ۔ انتخابات کے عمل کو پرامن ماحول ميں يقيني بنانے کے لئے ساڑھے سات لاکھ سيکورٹي اور فوجي اہلکاروں کو تعينات کيا گيا ہے.
.......
/169