29 اپریل 2014 - 12:51
عراق: دہشتگرد حملوں میں57افراد ہلاک، 120زخمی + تصویر

عراق میں عام انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ووٹ ڈالے جبکہ متعدد دہشتگرد حملوں میں57افراد ہلاک اور 120زخمی ہوگئے.

ابنا: بغداد…عراق میں عام انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ووٹ ڈالے جبکہ متعدد دہشتگرد حملوں میں57افراد ہلاک اور 120زخمی ہوگئے.  2 کروڑ عراقی شہری بدھ کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پیرکو بغداد اور قریبی علاقوں میں 9 خودکش بمباروں نے پولنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی سرحد کے قریب کرد آبادی کے علاقے خناکین میں خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔بغداد میں خودکش دھماکے سے 7 پولیس اہلکار مارے گئے۔حملوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں پولنگ کا عمل بدھ سے شروع ہوگا جس میں2 کروڑ شہری اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

.......

/169