اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عوامی جمہوریہ کانگو میں ٹرین کے پٹری سےاتر جانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگو کے وزیر صحت فلیکس کابانگ موکاواپا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 74 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے اور 163 افراد اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ منگل کے روز عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک تیز رفتار ٹرین کی کئی بوگیاں ، پٹری سے اتر گئی تھیں اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پہلے 48 اعلان کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ کانگو کے جنوبی صوبے کٹانگا کے قصبے لکاسی کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک موڑ پر اس تیز رفتار مال بردار ٹرین کے 12 ڈبے الٹ گئے تھے جس میں مسافر سوار تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲