اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ الازہر احمد الطیب نے ایک بار پھر عربی اور بعض اسلامی ممالک میں تکفیریت کے زور پکڑ جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ گمراہ کن طرز تفکر جوانوں کے لیے بہت خطرناک ہے اس لیے کہ یہ تفکر جوانوں کو آمادہ کر رہا کہ وہ اسلام کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کریں۔
شیخ الازہر نے ایک ٹی وی پروگرام میں حاضر ہو کر کہا: ہمارے زمانے کے تکفیری ان خوارج سے بھی زیادہ خطرناک ہیں جو دائرہ ایمان سے خارج ہو گئے اور کفر اختیار کر کے مسلمانوں کے خون کو مباح سمجھنے لگے۔
انہوں نے تاکید کی کہ جو لوگ مصر میں پولیس اور فوج کو نشانہ بناتے ہیں وہ انہیں تکفیریوں کے فتووں پر عمل پیرا ہیں جو مصری فوجیوں کا خون مباح سمھجتے ہیں۔
واضح رہے کہ مصری کی فوج اور بعض مسلح افراد کے درمیان ایسی جھڑپیں ہو رہی ہیں جو القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے فتوے کے مطابق مصر کے مسلح افراد اس ملک کی فوج کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲