اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے اس ملک کے ایک نابینا باشندے "جعفر علی معتوق" کو بحرین میں جاری پر امن مظاہروں میں شرکت کرنے اور سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں دس سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی ایک اور عدالت نے "الدیہ" علاقے کے ایک اور نابینا رہائشی "علی سعد" کی قید کی سزا میں توثیق کردی ہے۔ان بحرینی قیدیوں کے وکلاء نے بھی اعلان کیا ہے کہ "علی سعد" کی عبوری قید کی مدت پوری ہوجانے کے باوجود قید کی مدت میں مزید توثیق غیر قانونی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲