19 اپریل 2014 - 13:17
 ڈاکٹر علی لاریجانی: گھرانہ اسلامی معاشرے کی اصل بنیاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ گھرانہ اسلامی معاشرے کی اصلی بنیاد کو تشکیل دیتا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت اور یوم خواتین کی مناسبت سے تہران میں پارلیمنٹ میں کام کرنے والی خواتین کے اجتماع میں زور دیا کہ اسلامی معاشرے میں اس عظیم ہستی کی ولادت با سعادت کے دن کو جو یوم خواتین قرار دیا گيا، انتہائي باعث مسرت ہے کیونکہ عورت اور گھرانہ معاشرے کے لیے بہت ہی اہم ہے اور گھرانے کے رکن کو عورت اور ماں تشکیل دیتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی سب کی زندگي خصوصا عورتوں کے لیے رحمت برکت اور آسائش کا باعث بنے گی۔

.......

/169

لیبلز