ابنا: عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش ) نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں گمراہ اور منحرف قراردیا ہے جس کے بعد سلفی وہابی دہشت گردوں کے درمیان داخلی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی نے ایک صوتی پیغام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنماؤں کو گمراہ اور منحرف قراردیا ہے اور اس صوتی پیغام اور القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے صوتی پیغام کا جواب قراردیا جارہا ہے پہلی مرتبہ داعش نے القاعدہ کے رہنماؤں اعلانیہ طور پر توہین و تذلیل اور انھیں دھمکی دی ہے۔ داعش نے القاعدہ رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم جہاد کا مطلب نہیں سمجبھتے ، تم جہاد سے دور ہو، تم جہاد سے خارج ہوگئے ہو،تم منحرف اور گمراہ ہوگئے ہو۔
داعش کے ترجمان نے القاعدہ پر نام نہاد مجاہدین کو کمزور کرنے کا الزام عآئد کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ رہنماؤں نے دشمنوں سے ہاتھ ملا کر جہادی تحریک کو کمزور کیا ہے اور ہم القاعدہ کے رہنماؤں کو ہر گز نہیں بخشیں گے۔
.......
/169