15 اپریل 2014 - 09:59
یمن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

ہزاروں یمنی باشندوں نے دارالحکومت "صنعا" میں احتجاجی مظاہرے کر کے حکومت کی برطرف کی مطالبہ کیا ہے۔ آناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے یمن کے گیارہ فروری گروہ کی اپیل پر کئے گئے۔

ابنا: مظاہرین نے یمن میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں یمن کے مختلف گروہوں منجملہ الحوثی اور نجات انقلاب محاذ کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے یمن میں سیکیورٹی کی برقراری میں اس ملک کی حکومت کی عدم توانائی کے خلاف نعرے لگائے اور یمن میں فوری طور پر اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یمن کے عوام کو روز مرہ ضروریات کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی روز مرہ کی ضروریات کے سامان کو فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظامات کرے۔ واضح رہے کہ یمن میں ایک عرصے سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام اس صورت حال سے تنگ آچکے ہیں۔

.......

/169

لیبلز