15 اپریل 2014 - 03:38
مغرب علاقے سے عربی اور اسلامی تشخص کو نابود کرنے کی کوشش میں: بشار الاسد

شام کے صدر نے کہا ہے کہ موجودہ بحران دمشق کے فائدے میں اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور شام کی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی کی برقراری کے لئے اقدامات کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر نے کہا ہے کہ موجودہ بحران دمشق کے فائدے میں اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور شام کی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی کی برقراری کے لئے اقدامات کرے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر "بشار اسد" نے دمشق کی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ نظریاتی جنگ اور کسی قوم کی شناخت تبدیل یا اسے نابود کرنے کی کوشش، سامراج کے خطرناک ترین حملوں میں سے ایک ہیں، جنہیں اس وقت شام میں آزمایا جارہا ہے۔ شام کے صدر نے مزید کہ مغرب اس کوشش میں ہے کہ علاقے سے عربی و اسلامی تشخص کو نابود کرے تاکہ علاقے میں عرب ممالک کو اپنے کنٹرول میں لے لے، لیکن مغرب ابھی تک اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے اور اس کی تمام تر کوشیشیں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔ "بشّار اسد" نے تاکید کی کہ شام جغرافیائی لحاظ سے سوق الجیشی اہمیت کا حامل ملک ہے اور دنیائے عرب میں اسے تاریخی مقام حاصل ہے اور اسی بنیاد پر دشمن نے شام کو نشانہ بنارکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲