8 اپریل 2014 - 16:12
شام میں صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے

شام کے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہےکہ شام کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔.

ابنا: عمران الزعبی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں صدارتی انتخابات کا مسئلہ دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ سے الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گي کہ انتخابات منسوخ یا ملتوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بات معلوم ہے کہ شام کی فوج القاعدہ جیسے دہشتگردوں کے خلاف ڈٹی ہوئي ہے جنہیں مغربی ملکوں کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور یہ ممالک سیاسی  لحاظ سے ان دہشتگردوں کے اقدامات کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ الزعبی نے کہا کہ شام کی حکومت صدارتی انتخابات تک جھڑپیں ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ شام میں جولائي میں صدارتی انتخابات ہونگے۔   

.......

/169

لیبلز