اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی ذرائع کے مطابق حکومت آل خلیفہ مخالفین اور سرگرم سیاسی افراد کے خلاف غیر منصفانہ احکامات اور تشددآمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہے.
۔اس سلسلے میں بحرین کی ایک عدالت نے اتوار کے دن بارہ افراد کو عمر قید اور دو ديگر افراد کو دس دس برس قید کی سزاسنائی ہے ۔یہ چودہ افراد بحرین کےالبلادالقدیم علاقے کے رہنے والے ہیں جنھیں سیکورٹی اور سیاسی الزامات کا سامنا ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق نے اس ظالمانہ حکم کےخلاف ردعمل میں عدالت کے اس حکم کو بین الاقوامی اصول و قوانین کے خلاف قرار دیا ہے ۔
حالیہ دنوں میں بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ اورنویدرات کے رہنے والوں نے عمر قید کی سزا سنائے جانے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سنابس کے علاقے میں بھی مظاہرہ کیا گیا ہے کہ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے شہید ہونے والوں کے راستے پر چلنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائي اور بحرین میں آزادی وجمہوریت پر تاکیدکی ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے داغے اوران پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بہت سے افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف حکومت مخالف ذرائع نے خبری دی ہے کہ حکومت کی طرف سے مساجد کوتباہ اور شہید کرنے کے سلسلے میں شدت کے ساتھ اقدامات جاری ہیں اور حکومت نے حالیہ دنوں میں بحرین کے مغرب میں واقع کرزکان گاؤں میں مسجد العسکرین کومنہدم اور شہید کردیا ہے ۔
اس بارے میں بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے مسجد العسکرین کی شہادت کے بارے میں عدالتی حکم پرکڑی تنقید کی ہے ۔ حکومت آل خلیفہ نے بحرین میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک وانقلاب کے آغاز سے مسجدوں کو شہید کرنے کے بعد ان مسجدوں کی دوبارہ مرمت اور تعمیر کرنےپابندی لگارکھی ہے نیزان مساجد میں شیعوں کو نمازپڑھنے سے روکا جاتاہے ۔
ایسے حالات میں بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے عالمی ریڈ کراس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے اپنے نمایندوں کو بحرین بھجنے کی درخواسب کی ہے ۔ بحرین کے انسانی حقوق کمیٹی نے حکومت آل خلیفہ کی جانب سے قیدیوں کی جسمانی اور نفسیاتی اذیت اور شکنجوں اورتشدد آمیز پالیسیو ں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فاش کیا ہے کہ بحرین کے فوجیوں نے بحرین کے احمد عون نامی جوان کو جو فائرنگ میں زخمی ہوچکا تھا وزارت داخلہ میں ایک مخصوص مکان میں منتقل کردیاہے تاکہ اس کے زخمی ہونے کو چھپایا جاسکا ۔ دوسری طرف بحرین کی کریمنل عدالت نے جعمیت الوفاق کے نائب سیکریٹری خلیل المرزوق پرلوگوں کوحکومت کے خلاف اکسانے کا الزام لگاکر مقدمہ دائر کردیا ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کرکے بحرین میں فارمولہ ون ریس کے مقابلے کو حکومت کے مظالم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش قرار دیاہے ۔
بحرینی عوام نے اتوار کےدن مظاہرہ کرکے بحرین میں فارمولہ ون ریس مقابلے کے کی مخالفت کرتے ہوئے جو اپریل کے اوائل سےشروع ہو رہے ہیں حکموت آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائےاور حکومت کی سرنگونی پر تاکید کی ہے.
............
242