ابنا: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان ہتھیار پھینک کر پورے ملک کوامن زون بنائیں۔سندھ کے دورے سے واپسی پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا اب دہشت گردی انڈسٹری بن چکی ہے ۔خودکش بمبار بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔ خودکش بمباروں کی خرید و فروخت کرنے والے انسانیت پر رحم کریں۔ جہاد کے نام پر ڈالروں کی سوداگری کرنے والے قاتلوں کو مذاکرات کی میز پر نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ احرارالہند کا شجرۂ نسب طالبان ہی سے ملتا ہے اور یہ تنظیم طالبان کا نیا چہرہ ہے۔ ان کا کہنا تھاقوم کو بتایا جائے کہ سعودی تحفے کے جواب میں ہمیں کیا ’’تحائف‘‘ دینے پڑیں گے۔ سعودی عرب پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور پاکستانی حکمران امریکہ کی کاسہ لیسی سے باز آئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514409
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان ہتھیار پھینک کر پورے ملک کوامن زون بنائیں۔