ابنا: فلسطین الیوم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے غزہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صہیونی کالونیوں پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے راکٹ فائر کیئے ہیں۔ صہیونی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دو صہیونی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی حکومت کی فوج نے بھی اپنی فورسیز کو اس علاقے میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے علاقے میں غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے تین ارکان شہید ہوگئے تھے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بھی ان حملوں کے ردعمل میں صہیونی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر صہیونی حکومت نے بھی فلسطینیوں کی مزاحمتی کاروائی کے خوف سے غزہ سے ملحقہ مقبوضہ علاقے میں ایمرجینسی نافذ کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513646

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے غزہ کے علاقے میں صہیونی حکومت کے جرائم کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کئی راکٹ فائر کیئے ہیں۔