10 مارچ 2014 - 20:30
تھرپارکر: 23 بچوں کی اموات

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں جنوبی پاکستان میں خشک سالی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوڈینیٹر نے پاکستان کے جنوبی علاقے تھرپارکر میں خشک سالی کے نتیجے میں  جنوری کے مہینے میں 18 اور فروری کے مہینے میں 23 بچوں کی اموات کی خبردی ہے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بچوں کی اموات کی اصلی وجہ غذائی قلت بتائی ہے۔ پاکستان کے نیشنل ریسکیو کے سیکریٹریٹ نے ان اعداد و شمار کی تائید و تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کے صوبے تھرپارکر میں دسمبر 2013 میں پانچ سال سے کم عمر کے 26 بچے غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے گذشتہ روز سندھ کے علاقے تھرپارکر کے دورے کے موقع پر خشک سالی سے متاثر علاقوں کے متاثرین کی بحالی کے لئے ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ......./169