10 مارچ 2014 - 20:30
طالبان کی طرف سے افغانستان میں صدارتی انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی

طالبان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے عناصر کو آمادہ رہنے کی ھدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچ اپریل کو پولنگ اسٹاف، ووٹرز اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں۔

ابنا: طالبان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے عناصر کو آمادہ رہنے کی ھدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچ اپریل کو پولنگ اسٹاف، ووٹرز اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں۔ سابقہ افغان الیکشن پرتشدد واقعات سے بری طرح متاثر ہوئے تھے جہاں شدت پسندوں نے 2009 میں ہونے والے انتخابات کی بھی بھرپور مخالفت کی تھی اور صرف انتخابات کے دن 31 شہری اور 26 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔طالبان کی جانب سے پیر کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنے تمام عناصر کو ان انتخابات کو بری طرح متاثر کرنے کے لیے بھرپور طاقت کے استعمال کا حکم دیا ہے۔  طالبان نے بیان میں مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنے ملک کے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ الیکشن دفاتر، ووٹنگ بوتھ، ریلیوں اور جلوس سے دور رہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ اگر پھر بھی کسی نے الیکشن میں حصہ لینے کی کوشش کی تو وہ مستقبل میں اپنی جان ضائع ہونے کا خود ذمے دار ہو گا۔ افغان حکومت نے فوری طور پر طالبان کی دھمکیوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ سینٹر مکمل طور پر محفوظ اور پرامن انتخابات کے لیے سیکورٹی فورسز بالکل تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲