9 مارچ 2014 - 20:30
امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں زیر حراست تارکین وطن کی بھوک ہڑتال جاری ہے

امریکی ریاست واسنگٹن میں تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز میں حقوق انسانی کی خراب صورت حال اور ملک سے زبردستی اخراج کے خلاف مہاجرین کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

ابنا: امریکی ریاست واسنگٹن میں تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز میں حقوق انسانی کی خراب صورت حال اور ملک سے زبردستی اخراج کے خلاف مہاجرین کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔یہ بھوک ہڑتال ٹاکوما کے نارتھ ویسٹ حراستی مرکز میں جمعہ سے شروع ہوئی ہے جو اب بھی جاری ہے۔امریکہ میں تاریک وطن اور کسٹم شعبہ کے کے مطابق، 750 قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے 1200 قیدیوں نے کھانا پینا ترک کر رکھا ہے۔اتوار کو امریکی حکام نے کہا تھا کہ حراستی مرکز میں قید 1300 قیدیوں میں سے 330 قیدی کھانا نہیں کھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ جبرا ملک بدری کا سلسلہ بند کیا جائے اور بہتر غذا فراہم کی جائے اور ان کے ساتھ بہتر برتاؤ کیا جانا چاہیئے، اسی طرح حراستی مرکز میں ان کی مزدوری میں اضافہ کیا جانا چاہیئے جو صرف ایک ڈالر یومیہ ہے۔امریکی کانگریس میں ایک جامع امیگریشن اصلاحات بل رکا ہوا ہے، امیگریشن قوانین میں اصلاح کا مطالبہ کرنے والوں نے امریکی صدر براک اوباما پر مہاجرین کے خلاف جارحانہ پالیسیاں اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔  ......./169