ابنا: یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کی بنیادوں پر یورپ کے ساتھ تعمیری تعاون کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے محترمہ ایشٹون کے دورہ تہران کو ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے یورپی یونین کے عزم کی علامت قراردیا۔ انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرحلے سے صحیح طرح سے عبور کرنے کے بعد فریقین ایک اہم اور اسٹراٹیجیک مرحلے میں داخل ہوجائيں گے اور انرجی اور ٹرانزیت کے شعبوں میں اسٹراٹیجیک تعلقات و تعاون کے حامل بن سکتے ہیں۔ کیھتریں ایشٹون نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا دورہ ایران ایک اچھا موقع ہے جس میں ایرانی حکام کے ساتھ ایٹمی معاملے سے ہٹ کر دیکر مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ تہران کے ساتھ اہمی تعاون کا آغاز ہے۔ کیتھرین ایشٹون نے کہا کہ یورپی یونین کو مکمل طرح سے اس علاقے میں ایران کی اہمیت کا خیال ہے اور یورپی یونین ایٹمی مذاکرات کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے اور پائیدار تعلقات بھی رکھنا چاہتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512478
یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔