8 مارچ 2014 - 20:30
شام کیخلاف امریکا کی سائبر ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تیاری

امریکی صدر اوباما کی شام کے خلاف نئی حکمت عملی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا شام کے خلاف سائبر ٹیکنالوجی بروئے کار لائے گا۔

ابنا: 2011 میں امریکا نے جوابی کارروائیوں کے خوف سے یہ آپشن قبول نہیں کی تھی۔ تاہم امریکا کی قومی سلامتی کے ادارے کی ترجمان کیٹلین ہیڈن نے اس بارے میں کچھ بتانے سے معذرت کر لی ہے۔ ہیڈن کا صرف یہ کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک خفیہ صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تھے ، یہ حکمنامہ سائبر آپرشنز سے متعلق تھا۔'کیٹلین ہیڈن نے شامی مسئلے کے حوالے سے کہا ' یہ سیاسی طریقے کے بغیر حل نہیں ہو گا۔...../169