7 مارچ 2014 - 20:30
شامی بحران کو حل کرنے میں مصر اور ایران اہم رول ادا کر سکتے ہیں

عرب لیگ کےسابق سیکٹری جنرل امیر موسیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،مصراور سعودی عرب شامی تنازعےکو حل کرنے میں اہم رول اداکرسکتے ہیں۔

ابنا: ارنا کے مطابق عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل امیر موسیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،مصر اور سعودی عرب شامی تنازعے کا حل کرنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔لبنان کی السفیر اخبار کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سابق مصری عہدیدار کا کہنا تھا کہ شام میں جاری بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں میں تینوں ممالک شامل ہونے چاہئے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بحران کو حل کرنے میں روس، امریکہ ،ترکی اور اقوام متحدہ کی شرکت ناگزیر ہے۔امیر موسیٰ کا کہنا تھا کہ بڑی مغربی طاقتیں دنیا کے مختلف ممالک میں بحران تو پیدا کرتی ہیں لیکن پھر ان تنازعات کو ختم کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شامی بحران سے پورے خطے خاص کر ہمسایہ ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہے جسے ان ممالک میں دہشتگردی عدم استحکام اور تشدد جیسے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲