اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں عاشقان اہلبیت(ع) نے آج حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روز ولادت با سعادت کے موقع پر آپ کے حرم مطہر میں عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں شام کے شیعہ سنی علماء اور اہم شخصیات کے علاوہ مفتی اعظم شام شیخ بدر الدین حسون نے بھی شرکت کی۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں نے سرخ رنگ کے پرچم ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے جن پر لبیک یا زینب(س) لکھا ہوا تھا۔شیخ بدرالدین حسون نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے دھشتگردوں کے مقابلے میں شامی فوج کے ذریعے جاری مقاومت کی اس ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے تکفیریوں کی طرف سے روضہ حضرت زینب (س) پر متعدد بار کئے گئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس کے باوجود کے تکفیری اس روضے کو منہدم کرنا چاہتے اور اس ملک سے نور اہلبیت(س) کو بجھانے چاہتے ہیں جناب زینب(س) کا تذکرہ کماکان باقی ہے۔شام کے مفتی اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب (س) کا تذکرہ ۱۴۰۰ سال کے بعد بھی باقی ہے شام کے دشمنوں سے کہو کہ تم بھی دوسروں کی طرح نابود ہو جاو گے اور شام تمہارے مقابلے میں سربلند ہو کر رہے گا۔احمد بدر الدین نے واضح کیا کہ اس کے باوجود کہ بعض یہ کوشش کر رہے ہیں کہ شام اور ملت شام کو نابود کر دیں یہ ملک اپنی قوم، فوج اور صدر جمہوریہ سمیت ہمیشہ باقی رہے گا۔رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں دیگر علماء اور اہم شخصیات نے خطاب کر کے حضرت زینب (س) کے یوم ولادت پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور دشمنوں کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔






