ابنا: رپورٹ کے مطابق اس دباؤ کی بنا پر قطر کی داخلی سطح پر سیاسی بحران پیدا ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقائي بحرانوں میں بعض عرب ملکوں کی مداخلت ان کے مقام سے کوئي تناسب نہيں رکھتی اور اس عمل سے انہیں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس تجریہ کار ماہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی، شام کے بحران میں امریکہ کی ایما پر نہایت تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے سفیر واپس بلالئے ہیں۔ سعودی عرب نے امیر قطر کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر قطر نے اخوان المسلمین کے بارے میں اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو ریاض قطر سے اپنے تعلقات ختم کرلے گا۔......./169
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511611
بین الاقوامی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطر پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ مصر کی اخوان المسلمین کے بارے میں اپنے موقف میں تبدیلی لائے۔