ابنا: امريکي صدر نے پير کو ايک ٹي وي انٹرويو ميں صہیوني ریاست کے وزير اعظم نتنياہو سے ملاقات سے قبل کہا کہ اگر تل ابيب نے غرب اردن ميں اپني غيرقانوني بستيوں کي تعمير کا سلسلہ جاري رکھا تو امريکا اپنے وفادار اتحادي اسرائيل کو عالمي سطح پر الگ تھلگ ہونے سے نہيں بچاسکےگا۔امريکي صدر نے اسي طرح خبردار کيا کہ اسرائيل کے خلاف عالمي مذمتوں کا سلسلہ تل ابيب کي حمايت ميں امريکي رول کو بھي کم کردے گا ۔ گزشتہ مہينے بھي امريکي وزير خارجہ جان کيري نے خبردار کيا تھا کہ اگر سازباز کے مذاکرات ناکام ہوجاتے ہيں تو اسرائيل کو عالمي پابنديوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صيہوني حکومت کے ذريعے صہیوني بستيوں کي تعمير کے اقدامات کي عالمي سطح پر کھل کر مذمت ہوتي رہي ہے۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511026
امريکي صدر باراک اوباما نے اسرائيل اور فلسطين کے براہ راست ساز باز کے مذاکرات کي ناکامي کے بين الاقوامي نتائج کي بابت تل ابيب کو خبردار کيا ہے۔