ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ادارہ برائے فروغ تجارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین نے آپسی تجارتی لین دین کو دوسو ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ولی اللہ افخمی نے کہا کہ اس وقت ایران اور چین کے درمیان باہمی تجارت کی شرح چالیس ارب ڈالر ہے اور دونوں ملکوں نے آئندہ دس برسوں میں اس شرح کو دوسوارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، لوہے کی صنعت، معدنیات اور معدنی صنعتوں، آٹو موبائل، تیل، گيس اور پٹروکمیکل صنعتوں، نقل وحمل، صنعت ماہی گيری، زراعت، اورتعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ولی اللہ افخمی نے کہا کہ چین دوہزار پندرہ تک چھتیس ملین رہائيشی مکانات بنانا چاہتا ہے اور یہ ایرانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے لئے اچھا موقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510673
اسلامی جمہوریہ ایران میں ادارہ برائے فروغ تجارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین نے آپسی تجارتی لین دین کو دوسو ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے