1 مارچ 2014 - 20:30
اقتصادی محاصرہ ختم ہوجائےگا/ ایران عنقریب عالمی طاقت بن جائےگا

ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے انڈونیشیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی انٹارا کے ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور ایران عنقریب ایک عالمی طاقت میں تبدیل ہوجائےگا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر خاموشی نے انڈونیشیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی انٹارا کے ڈائریکٹر محمد سیف الہادی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور ایران عنقریب ایک عالمی طاقت میں تبدیل ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر مغربی طاقتوں کا جنتا دباؤ بڑھتا ہے اس سے کہیں زيادہ ایرانی قوم کے اندر اتحاد و یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ خاموشی نے کہا کہ ایرانی انقلاب ایرانی عوام کا اہم اثاثہ ہے اور ایرانی عوام ہی اس انقلاب کے پشتپناہ اور حامی ہیں ۔ انھوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے فتوے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں پیدا ہونے والی ہر تشویش کو دور کردیا ہے ایران کی اسٹراٹیجک دفاعی پالیسیوں میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئي جگہ نہیں ، ایران امن پسند اور صلح پسند ملک ہے۔ خاموشی نے سلفی وہابی تکفیری گروپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ اسلام اور مسلمانوں کو عالمی سطح پر بدنام کررہا ہے اور سعودی عرب کے ذریعہ اس گروپ پر امریکہ کا کنٹرول ہےاس منحرف گروپ کو مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اگر اس منحرف گروپ کے اندر اسلام اور مسلمانوں کی صحیح ہمدردی ہوتی تو اس گروپ کو افغانستان، پاکستان، عراق اور شام میں مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے بجائے اسرائيل کے خلاف لڑنا چاہیے تھا لیکن آج خبـروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائيل اس گروپ کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور شام میں زخمی ہونے والےسلفی وہابی تکفیریوں کا اسرائيلی اسپتالوں میں علاج کیا جاتاہے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس منحرف گروپ میں شامل ہونے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں انڈونیشیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے  ایران کو اہم اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ  ایران نے عالم اسلام میں اتحاد پیدا کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت ایران کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا شاندار ثبوت ہے۔......./169