ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کی توسیع اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گيا۔اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں منجملہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔محمد جواد ظریف نے انتہا پسندی کو علاقائی ملکوں کیلئے ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور اس مشکل کا خاتمہ کرنے کیلئے اس شعبے میں بھی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھی ایران کو علاقے کا اہم اور بااثر ملک قرار دیتے ہوئے علاقے کے مختلف مسائل کے حل میں تہران اور نئی ہلی کے تعاون اور مثبت کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے پر اظہار خوشی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہندوستان، این پی ٹی کے دائرے میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں ایران کے موقف کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔سلمان خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے ہندوستان کی دلچسپی و آمادگی کا بھی اعلان کیا۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510045
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔