27 فروری 2014 - 20:30
بحیرۂ اسود میں روسی بحری بیڑے پر یوکرین کو تشویش

روس کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ اسود میں اس ملک کا بحری بیڑا یوکرین کے لۓ خطرہ نہیں ہے اور روس میں موجودہ فوجی مشقیں دوجانبہ سمجھوتوں کی بنیاد پر انجام پارہی ہیں۔

ابنا: روس کے نائب وزیر دفاع "آناتولی آنتونوف" نے مزید کہا کہ اس وقت روس کی فوج کے تمام یونٹوں کی سرگرمیاں جنگی تربیت کے تحت وضع کیئے گيئے پروگرام کے مطابق انجام دی جارہی ہیں اور یہ سرگرمیاں کسی کے لئے بھی خطرہ نہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی قانونی رکاوٹ بھی موجود  نہیں ہے۔ روس کے نائب وزیر دفاع نے اس سوال کے جواب میں کہ کی یف نے مسلح افواج کی نقل و حرکت کے حوالے سے ماسکو کو خبردار کیا ہے ، کہا کہ بحیرۂ اسود میں روس کا بیڑا ، روس و یوکرین کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر یوکرین کی سرزمین میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ یوکرین کے عبوری صدر "الکسانڈر تورجینوف" نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ روس کے جنگی بیڑے کی ہر قسم کی نقل و حرکت اور اپنی معینہ حدود  سے باہر نکلنا ، یوکرین کے خلاف فوجی حملہ شمار کیا جائے گا۔......./169