ابنا: ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سلمان خورشید کے ساتھ گفتگو کے لیے 27 فروری کو نئی دہلی پہنچیں گے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کی توقع کی جا رہی ہے۔
ہندوستان ایشیا میں توانائی درآمد کرنے والے اہم بڑے ممالک میں سے ایک ہے، اور وہ اپنی توانائی کی ضرورت کے ایک بڑے حصے کے لیے ایران پر انحصار کرتا ہے.
ایران کے خلاف امریکہ کی قیادت میں یکطرفہ پابندیوں سے پہلے ایران، ہندوستان کو خام تیل سپلائی کرنے والا دوسرا سب سے بڑا سپلائر تھا.
جمعہ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے ایران سے خام تیل کی درآمد میں قابل توجہ اضافہ کردیا ہے۔.......
/169