19 فروری 2014 - 20:30
نواز شریف نےطالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کی اجازت دی

پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نے طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی منظوری دی۔

ابنا: حکومتی ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد حکومت کی جانب سے طالبان کو سخت پیغام دینے اور انہیں سبق سکھانے کےلئے حملے ہی آخری آپشن تھا۔گزشتہ رات پاک فضائیہ کی جانب سے شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکیوں سمیت 38 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ازبک، ترکمان، تاجک اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسند شامل ہیں۔

.......

/169