15 فروری 2014 - 20:30
آیت اللہ مظاہری کی جوانوں کو تہذیب نفس پر توجہ دینے کی تاکید

آیت اللہ مظاہری نے کہا ہے کہ بری صفات انسان کی دنیا و آخرت کے لیے بد ہیں اور یہ دنیا میں بانشاط اور آخرت میں اچھی زندگی گزارنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔

ابنا:  حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے اپنے اس ہفتے کے درس اخلاق میں تہذیب نفس اور اخلاقی برائیوں سے دوری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم نے مختلف آیات، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی احادیث اور علمائے دین نے تہذیب نفس اور اخلاقی برائیوں سے دوری کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اس موضوع کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔انہوں نے صفات رذیلہ کے ترک کرنے اور اپنے اندر اخلاقی اقدار کے استحکام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ خصوصا جوان نسل کو اپنے اندر اخلاقی اقدار کے استحکام کے لیے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ اخلاقی برائیاں دنیا و آخرت کوتباہ و برباد کردیتی ہیں۔انہوں نے تہذیب نفس کو ہرشخص کی زندگی کے واجبات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقی برائی ہر بیماری اورکینسر سے بھی بدتر ہے لہذا اس روحانی بیماری کے علاج کے لیے اقدام کرنا چاہیے تاکہ وہ ہمیں ختم نہ کردے۔آیت اللہ مظاہری نے مزید کہا ہے کہ بری صفات انسان کی دنیا و آخرت کے لیے بد ہیں اور یہ دنیا میں بانشاط اور آخرت میں اچھی زندگی گزارنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲