10 فروری 2014 - 20:30
۱۱ فروری ریلیوں کے اختتام پر ملت ایران کی قرار داد

ملت ایران اعلان کرتی ہے کہ دشمن کو اپنے ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدام پر، سپاہ ، فوج اور اسلامی ایران کی غیور و بہادر قوم کے شدید اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ابنا: ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ سے متعلق نکالنے جانے والی ریلیوں اور جلوسوں کے اختتام پر ایک قرارداد میں اسلامی ایران کی جغرافیائی سرحدوں میں تمام قوموں اور مذاہب کے درمیان اتحاد و یکجہتی اورخاص طور پر شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان باہمی اتحاد کو مزید مستحکم بنائے جانے پر تاکید کی ۔ 22 بھمن یوم اللہ کی مناسبت سے پاس کی جانے والی قراد اد میں کہا گيا ہے کہ ملت ایران ، دشمنون کے فتنوں اور سازشوں کے مقابلے میں جو کامیابی سے ہمکنارہوئي ہے تو یہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ اور حکیمانہ قیادت کا نتیجہ ہے اور ملت ایران مختلف مسائل میں رہبر عظیم الشان کے تمام فیصلوں اور مواقف کو حرف آخر قرار دیتےہوئے ہر قسم کے تفرقہ انگیز اور وحدت شکن اقدامات کی مذمت کرتی ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ملت ایران ، ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں اعتماد کی بحالی کے مقصد سے حکومت ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے  اقدامات کو سراہتے ہوئے ، جنیوا معاہدے کے سمجھوتے کے باوجود " فوجی آپشن میز پر" ہونے  پر مبنی امریکی حکام کے دھمکی آمیز اوراہانت آمیز بیان کی مذمت کرتی ہے اور  اعلان کرتی ہے کہ دشمن کو اپنے ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدام پر، سپاہ ، فوج اور اسلامی ایران کی غیور و بہادر قوم کے شدید اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲