9 فروری 2014 - 20:30
بحرین، انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر مظاہروں کی اپیل

بحرین میں علماء کونسل نے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام سے ملک گير مظاہروں میں بھرپور طرح سے شرکت کرنےکی اپیل کی ہے۔

ابنا: بحرین کی علماء کونسل نے ایک بیان جاری کرکے عوام کو چودہ فروری کو اپنے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گير مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔بحران کی علماء کونسل نےعلماء کونسل کو تحلیل کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس حکم کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ آل خلیفہ نے علماء کو نشانہ بنا کر دینی آزادی کو محدود کرنے اور علماء سے مقابلہ کرنے کی سازش رچی ہے۔ واضح رہے کہ 14 فروری بحرینی انقلاب کی سالگرہ ہے۔

.......

/169