6 فروری 2014 - 20:30
گیارہ فروری کی عظیم ریلیاں دشمنوں کی ناامیدی کا باعث

تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ "محمد علی موحدی کرمانی" کی امامت میں ادا کی گئی ، نماز جمعہ میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔

ابنا: خطیب نماز جمعہ تھران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے 22 بہمن مطابق 11 فروری کی ریلیوں میں ملت ایران کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی ناکامی اور ناامید کا عامل قرار دیا ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ "موحدی کرمانی" نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ و عشرہ فجر کی مناسبت سے مبارک باد اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 22 بہمن کی ریلیاں باشکوہ اور  باعظمت طریقے سے نکالی جائیں کیونکہ یہ امر دشمنوں کی ناکامی اور ناامیدی کا باعث بنتا ہے۔ آیت اللہ "موحدی کرمانی" نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کے عوام کے خلاف امریکہ کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ابھی تک ایران کے خلاف سیاسی و اقتصادی دباؤ سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے اور اپنے بے بنیاد دعوؤں اور جھوٹے الزامات سے ایران کی ترقی و پیشرفت میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دہمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ملت ایران نہ صرف ان دہمکیوں سے نہیں ڈرتی بلکہ ملت ایران نے اس قسم کی دہمکیوں کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لیا ہے۔ آیت اللہ "موحدی کرمانی" نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی اور دیگر مغربی طاقتیں دفاعی شعبوں میں ایران کی توانائیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں ، کہا کہ ملت ایران کی اسی دفاعی توانائی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران عراق کے ڈیکٹیٹر صدام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے اور یہ بات پوری دنیا کو اچھی طرح معلوم ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے ایران کی پر امن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" اور اس ملک کے نائب وزیر خارجہ "ونڈی شرمین" کے ایران مخالف حالیہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ بہانے بازی صرف ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھانے کے دائرے میں ہے۔ آیت اللہ "موحدی کرمانی" نے وضاحت کی کہ ایران کے عوام کو اپنے ملک کے حکام سے یہ توقع ہے کہ امریکی حکام کے بے بنیاد الزامات کا ٹھوس و دندان شکن جواب دیں۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے ملت فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کی تسلط پسندی کے حوالے سے امریکی حمایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی جانب سے صہیونی حکومت کی بھرپور حمایت ، فلسطین کے دفاع کے حوالے سے مزاحمت کے محاذ کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکتی۔

.......

/169