5 فروری 2014 - 20:30
شام میں باغیوں کو امریکہ کی امداد رسانی+تصاویر

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غیر مہلک اسلحہ اور دیگر امداد صرف ان ڈھڑوں کو ملے گی جو معتدل قسم کے ہیں!

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں فری فورس نامی دھشتگردوں کے اسلحہ جات کے انبار خالی ہوئے ابھی ایک ہی مہینہ گزرا کہ امریکی حکام نے اعلان کر دیا واشنگٹن شام میں آزاد فوج کو غیر مہلک اسلحہ اور دیگر جنگی وسائل ارسال کر رہا ہے۔امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غیر مہلک اسلحہ اور دیگر امداد صرف ان ڈھڑوں کو ملے گی جو معتدل قسم کے ہیں!امریکہ کے اس اقدام سے شام میں سر گرم دھشتگردوں کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شامی حکومت کے مخالفین کو یہ ایک طرح کی پاداش اور جزا ہے جو انہوں نے جنیوا ۲ میں شرکت کی اور اپنے موقف پر ثابت قدم رہنے کا مظاہرہ کیا۔بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ شامی باغیوں کو امریکہ کی جانب سے یہ امداد جنرل سلیم ادریس کی رہبری میں ترکی سے شام کی طرف ارسال کی جائے گی۔ان ذرائع نے تاکید کی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جو امداد رسانی روک دی گئی تھی وہ صرف ایک احتیاطی کاروائی کے عنوان سے تھی تاکہ امریکہ کے صدر جمہوریہ سکیورٹی مسائل کو از سرنو جائزہ لیں۔امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی براہ راست اور غیر مہلک امداد دھشتگردوں کے ان گروہوں تک بھی پہنچائی جائے گی جو القاعدہ کے مخالف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲